بنگلورو،26؍جولائی(ایس او نیوز) مختلف سرکاری محکموں میں ترقی میں ریزرویشن منسوخ کرنے سپریم کورٹ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کی دوبارہ جانچ کرنے ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے دی گئی ہدایت سے ریاستی حکومت پر دباؤ بڑھ گئے ہیں۔ اس لئے اس معاملہ کا جائزہ لیکر دس دنوں میں رپورٹ پیش کرنے آج ایک کابینہ ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ آج منعقدہ کابینہ اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے قانون وامور پارلیمان ٹی بی جئے چندرا نے کہا کہ اس ضمن میں ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری نے حکومت کو جو رپورٹ پیش کی ہے۔ اس کی گہرائی میں جاکر مزید جائزہ لیکر رپورٹ حکومت کو پیش کرنے کابینہ ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں وزیر برائے تعمیرات عامہ ایچ سی مہادیوپا، وزیر سماجی بہبود وایچ آنجنیا،وزیر مالگزاری کاگوڈ تمپا اور خود ٹی بی جئے چندرا شامل ہیں۔ کابینہ ذیلی کمیٹی سپریم کورٹ کے جج کی جانب سے پیش رپورٹ کو ذہین میں رکھ کر اڈیشنل چیف سکریٹری کی رپورٹ کا جائمہ لے گی اس کے بعد اس معاملہ پر اڈوکیٹ جنرل سے مشورہ کرکے رپورٹ تیارکرکے حکومت کو پیش کرے گی۔